گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد جو پہلی اسکرین آپ کو نظر آتی ہے اس میں چند ایک چیزیں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نظر آتی ہیں، لہذا ان بنیادی چیزوں کے بارے میں ہر اس شخص کو معلوم ہونا چاہیے جو گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمارہا ہے، کیونکہ ان ہی چیزوں کی بنیاد پر آپ اپنی ارننگ میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں ہم آپ کو گوگل میں موجود چند معروف الفاظ اور ان کے معنی آپ کی آسانی کیلئے بتارہے ہیں۔
کلکس (Clicks)
یہ وہ کلک ہوتا ہے کے جو کسی ویب سائٹ پر موجود گوگل کے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر وزیٹر اپنی پسندیدگی کی بناء پر کلک کرے اور کلک کرنے کے نتیجے میں کسی دوسری ویب سائٹ یا صفحے پر جا پہنچے جہاں اس وزیٹر کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنا کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔
ایڈ کوڈ (Ad Code)
یہ وہ کوڈ ہوتا ہے کے جو گوگل اپنے پبلشر کو فراہم کرتا ہے جس کو پبلشر اپنی ویب سائٹ میں کسی جگہ پر پوسٹ کرکے گوگل کے اشتہارات کو دکھا سکتا ہے۔ یہ کوڈ آپ کی ویب سائٹ میں گوگل کے اشتہارات کو ظاہر کرنے میں مدد دیتے ہیں، نیز انہی کوڈز کی بنیاد پر گوگل آپ کو آپ کے حصے کا کمیشن فراہم کرتا ہے۔
ایڈ یونٹ (Ad Unit)
یہ اشتہارات کا وہ مجموعہ ہوتا ہے جو تصویر یا لکھائی کی شکل میں مختلف سائزوں میں کسی بھی ویب سائٹ کے صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کا کوڈ آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹیکسٹ ایڈ (Text Ad)
یہ وہ اشتہارات ہوتے ہیں جو صرف ٹیکسٹ پر مبنی ہوتی ہیں یعنی ان کے کوڈ کو اگر کسی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے تو یہ صرف ایسے اشتہارات دکھائیں گے کہ جن میں صرف عبارت لکھی ہوئی ہوگی اور وہ کلک ایبل ہوگی۔
امیج ایڈ (Image Ad)
ٹیکسٹ ایڈ کے برعکس اس کا کوڈ آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد صرف اور وہ اشتہارات دکھاتا ہے کہ جو کے تصاویر پر مبنی ہو۔
چینل (Channel)
گوگل ایڈسینس کا کوئی بھی پبلشر اپنی ویب سائٹ پر ایڈسینس کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کیلئے اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ میں جو درجہ بندی کرتا ہے اس کو چینل کہتے ہیں۔چینل کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹس پر ہونے والے کلکس کی تعداد اور آمدن کے بارے میں علیحدہ علیحد رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سی پی سی (Cost Per Click)
وہ رقم جو آپ کی ویب سائٹ پر لگائے گئے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈسینس کی طرف سے بطور کمیشن آپ کو دی جاتی ہے۔
امپریشن (Impression)
آپ کی ویب سائٹ پر موجود گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کا بار بار کھلنا اور پیجز کے تبدیل ہونے کی صورت میں دوسرا اشتہار نظر آنا امپریشن کہلاتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ کا کوئی بھی صفحہ جب بھی کھولا جاتا ہے یا ریفریش کیا جاتا ہے تو گوگل کے اشتہارات کا ایک امپریشن گنا جاتا ہے۔
پیج سی ٹی آر (Page CTR)
کلک تھرو ریٹ یعنی CTR کا مطلب یہ ہے کے آپ کی ویب سائٹ پر موجود اشتہار کے امپریشن کی تعداد اور ان پر ہونے والے کلکس کی تعداد کا ماخذ کیا ہے؟ مثلاً آپ کی ویب سائٹ کے اگر 50،000 پیج امپریشن ہوئے اور ان امپریشن میں کل 1،200 کلکس ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کا پیج سی ٹی آر 2.4 فیصد ہے۔
پیج ای سی پی ایم (Page eCPM)
eCPM کا مطلب Effective Cost Per Thousand Impression ہے، یعنی آپ کی ویب سائٹ پر اگر ایک ہزار امپریشن ہوئے ہیں تو ان امپریشنز سے آپ کو کتنا کمیشن ملا۔اس کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کے آپ اپنی ارننگ کو امپریشنز پر تقسیم کرلیں تو آپ کو eCPM کا پتہ چل جائے گا۔
درج بالا وہ بنیادی چیزیں ہیں کے جن کی مدد سے آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔
گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے کیا چیزیں ضروری ہیں؟
گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے Applyکرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری ہے وہ درج ذیل ہے:
1. ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا بلاگ
2. انگریزی میں تحریر کردہ بہترین مواد
3. آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔
یاد رہے کہ اردو زبان میں موجود ویب سائٹس کو ابھی تک گوگل اشتہارات کیلئے منظور نہیں کرتا۔ اگر آپ کو ویب سائٹ بنانی نہیں آتی تب بھی آپ گوگل سے کماسکتے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگ Blog کے ذریعے کمارہے ہیں۔ کافی ویب سائٹس ہیں جو کہ آپ کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت دیتی ہیں. جن میں گوگل کی ہی ایک سائٹ BlogSpot.com یا Blogger.com ہے۔ اس کے علاوہ WordPress.com بھی کافی مشہور ہے۔ آپ ان میں انتہائی آسانی سے ویب بلاگ بناسکتے ہیں۔بلاگ بنانے کا طریقہ کار آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائے گا وگرنہ گوگل پر سرچ کرلیں آپ کو مکمل طریقہ مل جائے گا۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد انگلش زبان میں ہو، چونکہ آپ کے پاس اس وقت گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ موجود نہیں ہے اس وجہ سے آپ کو ایک عدد ایسی سائٹ یا بلاگ بنانا پڑے گا جو کہ مکمل انگلش زبان میں موجود ہو۔ گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں اپلائے کرنے کے بعد تقریباً ایک مہینے کے اندر آپ کو اکائونٹ مل جائے۔اگرآپBlogger.com کے ذریعے بلاگ بناکر Apply کریں گے تو پھر ایڈسینس کا اکائونٹ آپ کو جلدی ہی مل جائے گا۔ یاد رہے کہ بلاگ کی صورت میں آپ کے بلاگ میں کم از کم 10 سے15 پوسٹیں موجود ہوں۔
اگر آپکی انگلش بہترنہیں ہے یا آپکو انگلش میں تحریر لکھنا نہیںآتی تب بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انٹرنیٹ پر ہزاروں ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ آپ کو ہر موضوع پر ہزاروں مصنفوں کی بہترین تحریریں مفت میںمہیا کرتی ہیںجو کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر بھی لگاسکتے ہیں۔
تیسرے نمبر اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انڈیکس میں موجود ہو، یعنی اگر کوئی گوگل پر سرچ کرے تو آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ رزلٹس میں دکھائی دے۔ اگر آپ نے کسی فری ویب سائٹ کے ذریعے سب ڈومین پر ویب سائٹ بنائی ہے تو پھر قوی امکان ہے کہ آپ کی سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل نہ ہو۔ Blogs کو گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے اور.com،.net اور دیگر ٹاپ لیول Domain Names کو بھی گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے۔ اگر آپ کی سائٹ کسی فری ہوسٹنگ سرور پر بنائی گئی ہے تو پھر آپ کو اپنے طور پر اسے گوگل انڈیکس میں شامل کرانا ہوگا۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ آپ کسی ایسی سائٹ پر اپنا لنک دے دیں کہ جو گوگل پر پہلے ہی سے شامل ہو۔ تقریباً ایک ہفتے کے اندر آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہی ہوگا کہ آپ انٹرنیٹ پر موجود Forum Sites پر ﴿کئی اردو فورمز بھی موجود ہیں﴾ اپنی ویب سائٹس کا انٹروڈکشن یا پھر صرف لنک ہی دے دیں۔ اس طرح آپ کی سائٹ جلد ہی گوگل کے انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔
جہاں تک میرے تجربے کی بات ہے تو پھر میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ BlogSpot یا WordPressپر بلاگ بنائیں، کیونکہ اس طرح آپکو پیج ڈیزائننگ نہیں کرنی پڑے گی نیز گوگل کی ٹیم اکثر سائٹس کو صرف اس وجہ سے نامنظور کردیتے ہیں کہ ان کی ڈیزائن پروفیشنل یا پھر ’’گوگل ایڈسینس فرینڈلی‘‘ نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایڈسینس اکائونٹ ملنے کے بعد آپ اپنی ہزاروں سائٹس پر گوگل کے اشتہارات لگا سکتے ہیں۔ جن میں اردو سائٹس بھی شامل ہیں۔
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ جلد حاصل کرنے کے طریقے
گوگل ایڈ سینس میں اگر آپ عام طور پر کسی ویب سائٹ کیلئے اپلائے کریں گے توصرف اکائونٹ ملنے میں تقریباً 2 سے 4 ہفتے تک لگ جاتے ہیں، کیونکہ گوگل کمپنی کے انجینئرز آپکی ویب سائٹ کو چیک کرتے ہیں کہ آیا آپکی سائٹ گوگل ایڈسینس کے معیار پر پوری اترتی ہے کہ نہیں۔
مثال کے طور پرآپ نے ایک ویب سائٹ بنائی ، دوسرے دن گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کیا۔ ایک دو دن میں آپکو Confirmation اے میل ملی۔ آپ نے اپنی ای میل ایڈریس کنفرم بھی کروادی۔
اب چوتھا دن گزرگیا، پانچواں دن بھی گزر گیا، یوں ایک ہفتہ، دوسرا ہفتہ اور تیسرے ہفتے آپ کو گوگل کی طرف سے ای میل ملی۔ آپ بہت خوش ہوئے جلدی سے اس ای میل کو کھولا تو اس میں کچھ اس طرح لکھا ہوا تھا کہ:
’’گوگل ایڈسینس میں دلچسپی لینے کا شکریہ! آپکی ویب سائٹ کو دیکھنے کے بعد ہم معذرت سے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتی‘‘۔
مختصراً یہ کہ آپ کا اکائونٹ نا منظور کردیا گیا ہے۔ لیکن گھبرائیے نہیں، ابھی میں آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس کی مدد سے آپ ایڈسینس کا اکائونٹ جلد از جلد حاصل کرسکتے ہیں۔
تو سنیے !انٹرنیٹ پر بلاگ بہت تیزی سے نہایت ہی مشہور ہورہے ہیں اور تیزی سے ایڈسینس اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے آپ کو صرف ایک عدد بلاگ کی ضرورت پڑے گی۔
www.blogger.com پر جاکر اپنا اکائونٹ بنایئے، کوئی بھی Theme پسند کریں اور اس میں پوسٹنگ کرتے رہیں۔
جب آپ کا بلاگ مکمل ہوجائے توآپ ایڈسینس کیلئے اپلائےکریں بہت جلد آپکا اکائونٹ ایک یا دو دن میںApprove ہوجائے گا۔ایک مرتبہ ایڈسینس کا اکائونٹ ملنے کے بعد آپ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اپنی ہر ویب سائٹ پر لگاسکتے ہیں۔
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بلاک ہونے کی چند بڑی وجوہات
گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ایک بہترین آمدنی ، ایک بہترین سپورٹ سسٹم اور بھی بہت کچھ، لیکن اس کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ بھی گوگل کے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کریں۔ ہماری عام زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ ’’جو بوئو گے ، وہی پائو گے‘‘ اسی پس منظر میں اگر آپ گوگل کے ساتھ بددیانتی کریں گے اور گوگل کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو پھر آخر میں آپ ہی کو پچھتانا پڑے گا۔
اکثرلوگ اپنی ویب سائٹ پر کئی بڑی غلطیاں کرتے ہیں جن سے ان کے اکائونٹس بلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم ان وجوہات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کون کون سے وجوہات ہیں جو ایڈسینس اکائونٹ کے بلاک ہونے کے باعث بنتی ہیں۔
- گوگل کی منع کردہ آئٹم لسٹ میں سے کوئی بھی چیز ایڈورٹائز نہ کریں۔ یاد رہے یہ لسٹ PayPal اور Ebay سے بہر حال کم ہی ہے۔
- اپنی ویب سائٹ پر کہیں بھی یا کسی اور جگہ پر کسٹمرز سے ایڈز پر کلک کرنے کا نہ کہیں۔
- کبھی بھی گوگل ایڈز اور Competitive Ads کو ایک ساتھ ایک ہی پیج پر پبلش نہ کریں۔
- اپنے گوگل اشتہار رجسٹریشن پیج، کنفرمیشن پیج یا پھر Thank You کے پیجز پر ہرگزنہ لگائیں۔
- کبھی بھی اپنی سائٹ پر موجود اشتہارات پر خود کلک نہ کریں۔ یہاں تک کہ چاہے آپ وہ ویب سائٹ چیک کرنا چاہیں یا آپ وہ پروڈکٹ خریدنے کا سوچ رہے ہوں۔
- گوگل ایڈز کے ارد گرد کبھی بھی دھوکہ دینے والے الفاظ نہ لکھیں۔ جیسے Click Down ، Click Me وغیرہ کیونکہ گوگل بڑی آسانی سے ان تمام الفاظ کو سمجھ سکتا ہے جو کہ ایڈز کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ Google Ads ، Sponsered byیا پھر Advertisement لکھ سکتے ہیں۔
- گوگل ایڈسینس کے کوڈ کو کبھی بھی اپنے طور پر تبدیل نہ کریں۔ صرف اُن پیرا میٹرز کو ہی چینج کریں جنہیں چینج کرنے کی گوگل اجازت دیتا ہے۔
گوگل ایڈسینس کے بارے میں غلط رحجانات کا جائزہ
یاد رہے! ایڈسینس ایک آن لائن کاروبار کا نام ہے اور ہر کاروبار چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن جمنے میں ٹائم لیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوئی دکان کھولیں تو لازمی نہیں وہ پہلے مہینے ہی آپکو نفع دے بلکہ ہوسکتا ہے پہلے دوسرے مہینے آپکو نفع کے بجائے نقصان ہو لیکن اگر آپ ہمت نہ ہاریں اور اس دکان کو صحیح معنوں میں چلائیں تو وہی دکان آپکو چھ مہینے بعد ایک اچھا خاصا منافع دے سکتی ہے۔
ایڈسینس کی ایک اور مثال ایسی سمجھیں کہ آپ ایک ادارے میں بطور ملازم لگ جائیں تو آپ کی ترقی پہلے ہی مہینے نہیں ہوسکتی بلکہ آپ کے کام کو دیکھتے ہوئے چار چھ مہینے میں آپ کو ترقی دی جاتی ہے۔ ایڈسینس بھی ایک آن لائن ملازمت ہے۔ اس میں ہر نئے آنے والے کو شروع کے چند ماہ میں کچھ نہیں مل سکتا لیکن جب ایک دفعہ پیمنٹ مل جائے تو یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہتا ہے اور ایک نہ رکنے والا سلسلہ بن جاتا ہے۔
امید ہے آپ میری ان مثالوں اور تجربات پر مبنی باتوں کو سمجھ چکے ہوں گے اور صبر اور تحمل سے ایڈسینس پر کام کرنا شروع کردیں گے۔